اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

دبئی کے حکمران جب باہر نکلتے ہیں تو کتنا پروٹوکول ہوتا ہے ؟ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ویڈیو پاکستانی سیاستدانوں کے منہ پر ایک طمانچہ

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا اصول ہے کہ وہ قومیں دنیا میں ترقی کرتی ہیں جن کے سربراہان خود میں اور اپنی عوام میں کوئی فرق نہیں سمجھتے ۔ وہ جب عوام میں آتے ہیں تو بے خوف اور سیکیورٹی کے بغیر، گویا وہ بھی عوام کا ہی ایک حصہ ہیں جو خود کوعوام کا بجا طورپر خادم سمجھتی ہیں ان پر ظلم و ستم کرنے والا کوئی جابر نہیں ۔ ایک صحرا کو دبئی کا نام دینے والے اور

اسے دنیا بھر میں تزین و آرائش کے حوالے ایک الگ پہچان دینے والے دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں جو عوام میں بے حد مقبول بھی ہیں ۔ گزشتہ روز سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی کی سڑک پر چلتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سٹی واک دبئی کا پیدل دورہ کیا۔ بغیر کسی پروٹوکول کے حاکم دبئی نے سگنل پر کھڑے ہو کر سگنل بند ہونے کا انتظار بھی کیا جس کے بعد وہ سڑک پار کر کے دوسری جانب چلے گئے۔حاکم دبئی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ دیکھی جا چکی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سڑک پر چلتے ہوئے اس ویڈیو کو خوب سراہا اور کہا کہ حاکم وہی ہوتا ہے جو بلا خوف و خطر عوام کے درمیان میں چلتا پھرتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جونہی یہ ویڈیووائرل ہوئی تو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسے خوب سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں سے بہتر تو یہی عوام ہے جو بلا خوف و خطر بغیر سیکیورٹی کے عوام میں آجاتا ہے ۔ ہمارے حکمران تو نکلنے سے پہلے روڈز تک خالی کروا لیتے ہیں ۔

 

 

 

R3 r1 R2

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…