پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’ہماری پریشانی ختم کریں ‘‘بالآخرافغانستان نے پا ک فوج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہاہے کہ انہوں نے پاک فوج کی قیادت اور مشیر خارجہ کو سرحد کھولنے کے لئے درخواست کی ہے۔پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزخیل وال نے پاک افغان سرحد کھولنے کے لئے پاک فوج کی قیادت اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو خط لکھا ہے۔ افغان سفیرعمر زخیل وال نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 2 روز قبل پاکستانی حکام نے سرحد کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے پاک فوج کی قیادت

اورمشیر خارجہ کو خط لکھا جس میں استدعا کی گئی کہ وہ پاک افغان سرحد کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مجھے قوی امید ہے کہ خط کے بعد شام تک سرحد کھول دی جائے گی۔عمرزخیل نے کہا کہ اسپین بولدک، طورخم اوردیگر قانونی راستوں پر دونوں اطراف میں سخت چیکنگ کا نظام موجود ہے سرحدوں کی بندش سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت سرحد بند نہیں کی جاسکتی جبکہ سرحد کی بندش غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…