نئی دہلی/بیجنگ (آئی این پی)بھارت نے چین کی جانب سے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف کاروائی کیلئے ناکافی ثبوت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت کا بوجھ بھارت پر نہیں ہے،انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اصولی موقف پر قائم رہنے کے باوجود اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف پابندیوں کے خلاف چین کا بلاک ایک سیاسی فیصلہ تھا۔
بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اصولی موقف پر قائم رہنے کے باوجود اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف پابندیوں کے خلاف چین کا بلاک ایک سیاسی فیصلہ تھا۔اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے سینئر چینی حکام پر واضح کیا ہے کہ ثبوت کا بوجھ بھارت پر نہیں ہے ،بین الاقومی برادری مسعود اظہر کے خلاف کاروائی پر رضا مند ہے ،جیش محمد کے سربراہ کے خلاف پابندیوں بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حالیہ تازہ ترین تجویز امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی طرف سے آئی تھی۔اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے پہلے دور کیلئے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کیلئے سیکرٹری خارجہ جے شنکر ایک سنیئر بھارتی وفد کی قیادت کررہے تھے۔جے شنکر نے سینئر چینی حکام پر واضح کیا ہے کہ ثبوت کا بوجھ بھارت پر نہیں ہے ،بین الاقومی برادری مسعود اظہر کے خلاف کاروائی پر رضا مند ہے ،جیش محمد کے سربراہ کے خلاف پابندیوں بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حالیہ تازہ ترین تجویز امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی طرف سے آئی تھی۔اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے پہلے دور کیلئے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کیلئے سیکرٹری خارجہ جے شنکر ایک سنیئر بھارتی وفد کی قیادت کررہے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی وفد ایس جے شنکر کی سربراہی میں گزشتہ روز چین کے دورے پر بیجنگ پہنچا تھا۔