منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کا پڑوسی ملک ہے جلد ہی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر ہوں گے اور رشتے بھی مضبوط اور مستحکم ہو سکتے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نیکہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے جو واقعات ہوئے ہیں اور عام شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بھارت کو اس پر افسوس ہے ۔تاہم پاکستان نے دہشتگردی کا جو بیج بویاہے وہ اس کا پھل بھی کاٹ رہا ہے ۔۔ پاکستان کی

 

جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی گولی نہیں چلائی جائے گی ۔ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف بھی جارحیت کے عزائمنہیں رکھتا ہے تاہم اگر ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کسی نے للکارنے کی کوشش کی تو بھارت گولیاں نہیں گنے گا بلکہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ملک ہے ہم اس ملک کے ساتھ بہتر ہمسائیگی کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں اور مسائل کو بھی پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ایک ایسا ماحول قائم کیا جائے جو کشیدگی اور تنائو سے پاک ہو ۔ بھارت کی تجویزوں کا پاکستان مثبت جواب دے ۔ مذاکرات کی پہل کرنے میں ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرے گی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لئے ہمیشہ سنجیدہ ہے تاہم یہ اس ملک کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی تجویزوں پر عمل کریں ۔ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں پاکستان کی سرزمین بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں عسکریت کے ڈھانچے کو منہدم کر دیں جس دن پاکستان بھارت تجویزوں کا مثبت جواب دے گا ۔ مذاکرات میں پیشرفت کرنے میں دو منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…