اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس کارل ولسن کاجنوبی بحیرہ چین میں آپریشن کا آغاز، چین نے وارننگ جاری کر دی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بڑے یو ایس ایس کارل ولسن نے جنوبی بحریہ چین میں پہنچ کر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ، واضح رہے کہ چین جنوبی بحیرہ چین پر ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے
اور اس کا ایسے جزیروں پر بھی دعویٰ ملکیت ہے جس پر کئی دیگر ممالک ملکیت کا دعویٰ رکھتے ہیں جن میں جاپان سرفہرست ہے ۔چین نے اس سے قبل بھی امریکہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے چین کی خود مختاری اور سیکیورٹی چیلنج ہوتی ہو۔تاہم امریکی موقف کے مطابق جن جزائر پر چین ملکیت کا دعویٰ رکھتے ہیں وہ بین الاقوامی پانیوں میں موجود ہیں اور چین کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیںاور امریکہ وہاں پر بین الاقوامی مفادات کے محافظ کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ دونوں ہی ملک اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حالات سنگین ہونے کا بھی خدشہ ہے