منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی آرمی چیف کوکشمیریوں کودھمکی دینا بھاری پڑ گیا

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی آرمی چیف جنرل بیپین روات کا کشمیری شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان سامنے آنے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے ان کے اس پیغام کو غیرموثر قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔اپوزیشن جماعتوں سے جنرل بیپین روات کے بیان کو سیاسی رنگ

نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی دھڑوں اور کانگریس سے اپیل کرتے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز کی قیمت پر سیاست سے گریز کریں’۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کر چکا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے جمعرات کو اپنے بیان میں خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ وادی میں جاری سیکیورٹی آپریشن کے درمیان ‘رکاوٹیں’ پیدا کرنے والے افراد کو ‘سخت کارروائی’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق جنرل بیپین کے اس تبصرے پر نہ صرف بھارتی سیاسی جماعتیں بلکہ کشمیری جماعتوں کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔نیشنل کانفرنس میں جہاں ایک جانب آرمی چیف کے اس بیان پر تنقید کی گئی وہیں مقبوضہ کشمیر کی حکمراں جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) نے بیان کی حمایت میں آواز بلند کی۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید عظیم مٹو کے مطابق موجودہ وقت نوجوان نسل کو سیاست میں شامل کرنے کا ہے اور انہیں دھمکانے کی صورت میں وہ سیاست سے دور ہوجائیں گے۔جبکہ پی ڈی پی کے سینئر رہنما اور وزیر تعلیم نعیم اختر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحفظ سے متعلق تجویز دینا اچھا اقدام ہے، یہاں تک کہ جنگجوں کو بھی، چاہے وہ عسکریت پسند ہوں یا سیکیورٹی اہلکارسب کہیں نہ کہیں پناہ لیتے ہیں، عسکریت پسند گھروں میں اور سیکیورٹی فورسز بنکرز میں پناہ لیتے ہیں، ان پناہ گاہوں سے خطرے کے مقام ہر جانے میں کیا دانشمندی

ہے؟’حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا جنرل بیپین روات کے بیان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اس بات کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ پوچھا جائے کہ فوج عوامی سیاسی تحریک کو کیوں کچلنا چاہتی ہے؟’خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں شمالی کشمیر کے علاقے بندی پور میں تین فوجیوں پر پتھر برسائے گئے، جب وہ مشتبہ عسکریت پسندوں پر آپریشن کا آغاز

کرنے والے تھے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں کو فوجیوں پر دستی بم حملہ کرنے اور اے کے رایفلز کے متعدد میگزین خالی کرنے کا موقع بھی حاصل ہوگیا اور اس مقابلے میں 3 بھارت جوان ہلاک اور کمانڈنگ افسر سمیت کئی زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…