اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری زندگی میں اکثر عجیب و غریب ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جن کو سن کے ہم کبھی حیران تو کبھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا ۔ہریانہ کے قاضیوں نے شرط رکھی ہے کہ اگر کسی لڑکے کے گھر میں بیت الخلاء نہ ہوا تو اس کا نکاح نہیں پڑھایا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے 110گاؤں کے قاضیوں نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ نکاح سے قبل لڑکے والوں کو گاؤں کے سرپنچ سے لکھوا کر لانا پڑھے گا کہ انکے گھر میں بیت الخلاء ہے۔قاضیوں کا مزید کہا کہ اگر بارات میں ناچ گانا اور شراب نوشی ہوئی تب بھی نکاح نہیں پڑھا یا جائیگا اور جلد اس فیصلے کو دیگر ریاستوں میں بھی لاگو کروایا جائیگا۔