بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاکستان کوکبھی کمزورنہیں ہوناچاہیے ‘‘ امام کعبہ نے پاک فوج اورپاکستان کے بارے میں یہ بیان کیوں دیا؟جان کرآپ بھی پاکستانی ہونے پرفخرکریںگے

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان میں بم دھماکے پوری ملت اسلامیہ اور انسانیت کیلئے افسوسناک ہیں، بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ یہ بات امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السیدیس نے الریاض میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملت اسلامیہ کیلئے عزت اور راحت کا سبب ہے، جو لوگ پاکستان

کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ ا نہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر مقامات پر ہونے والے بم دھماکے اور خود کش حملے اسلام اور مسلمان دشمن لوگوں کی کاروائیاں ہیں جو مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے خصوصی طور پر دعا کروائی اور کہا کہ غم کے ان لمحات میں ہم پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے خصوصی طور پر دعا کروائی اور کہا کہ غم کے ان لمحات میں ہم پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کے ساتھ ہیں .پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔الشیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ ان شاء اللہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے اور پاکستانی قوم اور پاکستان کے وطن کو استحکام اور امن نصیب ہو گا۔ امام کعبہ نے کہاکہ مقامات مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے پاکستانی کی نیک نیتی ،خلوص اورکاوشیں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ 1979میں خانہ کعبہ پرحملے کی مذموم کوشش کوناکام بنانے میں پاک فوج کاجوکردارہے وہ بڑی اہمیت اورتعریف کاحامل ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…