اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مقامات مقدسہ کا دفاع ناقابل تسخیر ثابت کر دیا، حیرت انگیز ٹیکنالوجی اور جواب وار سے خطرناک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت حوثی باغی ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل سعودی رائل ائیر ڈیفنس فورس نے فضا میں ہی تباہ کردیاجبکہ اس حملے کوناکام بنانے کے بعد
اتحادی افواج کی فضائیہ نے جوابی قدم اٹھا تے ہوئے فوری طور پرمیزائل کے داغے جانے کے مقام کو نشانہ بنایا۔العربیہ کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنیوالی عرب اتحاد کی عسکری قیادت کی جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا نے یمن کی سرزمین سے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیاہے ۔ عسکری قیادت کے بیان کے مطابق حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے عسیر صوبے کے شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے اس میزائل کو سعودی رائل ایئرفورس کی ائیر ڈیفنس فورس نے ناکارہ بنایا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزائل کو بنا کسی جانی نقصان کے فضا میں تباہ کرتے ہوئے میزائل کے داغے جانے والے مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔