بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

تباہ کن نیوکلیئر تھرمو بم ،بھارت نے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں دا ؤ پر لگا دیں،لرزہ خیزانکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے جنوبی ایشیا کے کروڑوں معصوم عوام کی زندگیاں دا ؤ پر لگا دیں، کرناٹک میں تباہ کن نیوکلیئر تھرمو بم بنانے کیلئے پورا ایٹمی شہر تعمیر کر دیا، نیوکلیئر تھرمو بم ایٹم بم سے بھی دوگنی تباہی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی ایٹمی ماہرین نے منصوبے کو خطے کے امن کیلئے تباہ کن قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس بھارت نے خفیہ ایٹمی شہر کی تعمیر کا آغاز 2012 میں کیا، کرناٹک شہر میں 27 کلومیٹر رقبہ راتوں رات آمدورفت کے لیے ممنوع قرار دے دیا گیا، علاقہ مکین دربدر ہوئے پھر راز کھلا کہ یہاں خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے پورا شہر آباد ہو چکا ہے۔اس خفیہ ایٹمی مرکز میں تھرمو نیوکلر بم بنانے کے لیے دن رات تجربات ہوتے ہیں، ایسا بم جو ایٹم بم سے بھی دوگنا زیادہ تباہی لا تا ہے۔ منصوبے کو پراسرار رکھنے کے لیے وسیع رقبے پر 15 فٹ اونچی دیوار بنائی گئی ہے، اس دیوار کے پیچھے اب کروڑوں لوگوں کو پل بھر میں موت کی نیند سلانے کے لیے خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔سٹیلائیٹ کے ذریعے اس خفیہ منصوبے کی تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں، عالمی ایٹمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کا یہ خفیہ ایٹمی منصوبہ پورے خطے کے امن کے لیے تباہ کن ہے لیکن عالمی طاقتیں اب بھی آنکھیں کھولنے کو تیار نہیں۔

دوسری طرف بھارت کے ایٹمی مواد کی حفاظت کے نظام پر عالمی ادارے کئی بار تحفظات کا اا ظہار کر چکے اور ایران اور شمالی کوریا کے بعد اسے ناقص ترین قرار دیا جا چکا۔زیرزمین ایٹمی تجربات سے کرناٹک کے پورے علاقے میں پانی مکمل طور پر خشک ہو چکا ہے اور ہر طرف خشک سالی ہے اور اس کی وجہ سے بھوک کے ڈیرے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…