ریو ڈی جنیرو(آئی این پی)پانامہ کی لا ء کمپنی موزیک فونسیکا کے مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملو ث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ موزیک فونسیکا کمپنی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ
کو پانامہ لیکس اور پانامہ کی قانونی کمپنی موزیک فونسیکا کے دونوں مالکان گرفتار کرلئے گئے۔ مالکان کے نام جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا ہیں ۔ ان کو پانامہ میں گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ پانامہ لیکس موزیک فونسیکا کمپنی کی ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائددستاویزات پر مشتمل ہے۔ یہ کمپنی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی تھی۔ اس کمپنی کے ایک مالک ریمون فونسیکا پانامہ کے صدر جان کارلوس کے معاون رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے پاکستان میں شریف فیملی کے خلاف بھی کیس عدالت میں زیر سماعت ہے یہ وہ فرم ہے جس کے پیپرز لیک ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد اہم شخصیات استعفے دینے پر مجبور ہوگئیں