جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

داعش کااہم اسلامی ملک کی فوج پرحملہ ،بھاری جانی نقصان

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /دمشق/واشنگٹن (آئی این پی)شام میں داعش کے ساتھ جھڑپ میں ترکی کے 5فوجی جاں بحق اور 15زخمی ہوگے جبکہ ترک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی باغیوں نے اس کی مدد سے داعش کے زیر قبضہ الباب شہر کے ارد گرد تزویراتی اہمیت کی حامل پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے، اس دوران ترک فوج کے فضائی حملوں ،توپ خانے سے گولہ باری اور جھڑپوں میں داعش کے 58 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں داعش کے ساتھ جھڑپ میں ترکی کے 5فوجی جاں بحق اور 15زخمی ہوگے۔ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں کل داعش کیساتھ ہونے والی جھڑپوں میں پانچ فوجی شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں ۔فرات ڈھال کاروائی کے 170 ویں روز شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے ۔ شہیدوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپر د خاک کیا جائے گا ۔دوسری جانب امریکی زیر قیادت عالمی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل جان ڈوریان نے کہا ہے کہ شامی شہر الباب میں داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جس میں معاونت کیلیے ترک فوج کا تعاون اہم ثابت ہوا ہے۔ کرنل ڈوریان نے اس بات کا اظہار پینٹاگون سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا اور کہا کہ ترکی کی حمایت کی وجہ سے شمالی شام کے شہر الباب میں داعش کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ پیش قدمی کرنے سے کترا رہی ہے اور اس سلسلے میں ترک افواج کی خدمات قابل تحسین ہیں جنہوں نے فضائی بمباری میں داعش کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔ادھر ترک فوج نے کہا ہے کہ شامی باغیوں نے اس کی مدد سے داعش کے زیر قبضہ الباب شہر کے ارد گرد تزویراتی اہمیت کی حامل پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس دوران ترک فوج کے فضائی حملوں ،توپ خانے سے گولہ باری اور جھڑپوں میں داعش کے اٹھاون جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو ترک فوجی بھی مارے گئے ہیں اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک فوجیوں اور شامی باغیوں نے منگل کی رات اس علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ ترک وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو نے انقرہ میں نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ شامی باغیوں اور ترکی کے خصوصی دستوں نے شام کے شمالی علاقوں میں داعش کے خلاف لڑائی میں نمایاں پیش قدمی کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ترک فورسز اور شامی باغیوں کا اب اگلا ہدف داعش کا مضبوط گڑھ الرقہ ہوگا۔شامی فوج بھی صوبہ حلب میں واقع الباب شہر کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظر ترک فوج اور شامی فوج کے درمیان محاذ آرائی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔شامی باغیوں کے ایک عہدہ دار اور ایک مانیٹرنگ تنظیم کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور باغیوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے الباب کے مغربی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔یہ علاقہ ترکی کی سرحد سے تیس کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔اس علاقے میں گذشتہ ہفتے داعش کے خلاف لڑائی کے لیے ترک فوج کی کمک بھی بھیجی گئی تھی۔واضح رہے کہ ترک فوج نے گذشتہ سال اگست میں شام کے سرحدی علاقے میں داعش کے خلاف مہم شروع کی تھی اور الباب شہر ترک فوج کے حملے کا ایک اہم ہدف رہا ہے کیونکہ وہ علاقے میں داعش کی سرکوبی کے علاوہ امریکا کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کو بھی مزید پیش قدمی سے روکنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب شامی فوج اور اس کی اتحادی ملیشیا نے بھی اپنے طور پر گذشتہ چند ہفتوں سے الباب کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔گذشتہ ہفتے شامی فوج نے شہر کی جانب جانے والی ایک شاہراہ پر قبضہ کر لیا تھا اور یوں داعش کو شہر میں محصور کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…