بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

چینی خاندان کا کارنامہ،سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

بیجنگ(این این آئی)چین میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد افراد نے ایک ساتھ تصویر بنوائی ہے جسے ملک بھر میں کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبے جی جیانگ کے گاؤں شیشے میں رین خاندان سے تعلق رکھنے والے

پانچ سو سے زائد افراد نے تصویروں کی صورت میں اس ملاپ کو ہمیشہ کے لیے امر کر لیا ہے۔یہ تصاویر چینی نئے سال کے موقعے پر لی گئی تھیں جب روایتی طور پر چین میں خاندان ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں۔شیشے نامی گاؤں میں یہ تصاویر ڑینگ لیانگ زونگ نامی فوٹوگرافر نے ایک ڈرون کیمرے کی مدد سے لیں۔انھوں نے بتایا کہ رین خاندان کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہی ہے اور ان کے خاندان کی تاریخ تقریبا ساڑھے آٹھ سو سال پرانی ہے۔فوٹوگرافر ڑینگ لیانگ زونگ نے بتایا کہ گذشتہ آٹھ دہائیوں کے وقفے کے بعد اس خاندان کے افراد نے شجرہ نسب کی تجدید دوبارہ شروع کی ہے۔اس تجدید کے بعد خاندان کی سات نسلوں اور مزید دو ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔شجرہ نسب کی تکمیل کے بعد خاندان کے افراد نے خوشی میں ایک بڑی ملاقات کا اہتمام کیا جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سے کئی لوگ بیجنگ، شنگھائی اور تائیوان سے بھی

آئے۔گاؤں کے سربراہ رین توانجی نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کہ ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ ہمارے آباؤ اجداد کہاں سے آئے ہیں اور کہاں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ دوسرا ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ ہمارے خاندان کے لوگ دنیا میں کہیں بھی ہوں، یہ نہ بھولیں کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔چین میں اس طرح کی بڑی خاندانی تصاویر لینے کا رجحان عام ہے لیکن اس کے باوجود رین خاندان کی تصویریں ملک میں کافی مقبول ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے میڈیا میں ان کو تشہیر ملی۔کئی اخباروں کی شہ سرخیوں میں یہ پوچھا گیا کہ کیا اس خاندان کے تمام افراد ایک دوسرے کو جانتے بھی ہیں؟’چینی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر بھی ان تصاویر کا چرچا رہا اور لوگ مزاحیہ جملے کستے رہے۔ایک نے پوچھاجی اگر ان کو اپنے خاندان میں ہی کوئی پسند آجائے تو کیا وہ آپس میں شادی کر لیں گے؟’ایک اور نے اس چینی روایت کا حوالہ دیا جس میں نئے سال کے موقع پر خاندان کے بڑے بچوں کو انعام میں کچھ رقم دیتے ہیں اور کہا کہ چھوٹے بچوں کے ہاتھ نئے سال کی رقم جمع کرتے کرتے کمزور پڑ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…