منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایسا کام کریں گے کہ سوچ بھی نہیں سکتے،امریکہ نے ایران کو خطرناک ترین اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر کے تازہ بیان کے جواب میں تہران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ خامنہ ای جان لیں کہ امریکا میں صدر تبدیل ہوچکا ہے، ٹرمپ ایران کے خلاف ہر طرح کا اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقبق امریکا اور ایران کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے جاری تنا اور ایک دوسرے کے خلاف جاری لفظی جنگ میں مزید شدت آتی جا رہی ہیں۔ امریکی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر کے تازہ بیان کے جواب میں تہران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔وائٹ ہاؤ س نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا نام لے کرکہا ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ وائٹ ہاؤ س میں صدر بدل چکا ہے اور نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ہر طرح کا اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ وہ ایران کے خلاف جو بھی مناسب ہوا فیصلہ کریں گے۔وائٹ ہاؤ س کے ترجمان شون سپایسر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ وائٹ ہاؤ س میں حکومت بدل چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ معاہدے کی روح کی بھی خلاف ورزی ہے۔وائٹ ہاؤ س کے ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے جو بھی مناسب ہوا اقدام کریں گے۔ صدر ٹرمپ ایران کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے بارے میں مزید کچھ نہیں سننا چاہتے۔ ایران خود کو دھوکا دے رہا ہے۔ اسے امریکا کی نئی حکومت اور اس کے عزائم کا اندازہ نہیں۔ترجمان نے اس موقع پر مزید کہا کہ جن ممالک کے باشندوں کے امریکا سفر پر پابندیاں عاید کرنا تھیں کردی گئی ہیں، سفری پابندیوں کی فہرست میں مزید کوئی ملک شامل نہیں ہے۔

وائٹ ہاس کی جانب سے ایران کے خلاف تازہ انتباہی بیان سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس بیان کا جواب ہے جس میں انہوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بدترین دشمن بھی ایران کو کم زور نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیانات کے ذریعے امریکا کا اصل مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ ایران دشمن کی ہرجارحیت کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…