ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ انتظامیہ ایران کیخلاف کون سا انوکھا اقدام کرنیوالی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد جماعت قرار دینے پر غور شروع کردیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایک تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز کے حوالے سے امریکا کی کئی ایجنسیوں کی رائے لی گئی ہے۔پاسداران انقلاب علی الاطلاق سب سے طاقت ور ایرانی سکیورٹی ادارہ ہے جو کہ ایران کی معیشت کے بھی ایک بڑے حصے پر کنٹرول رکھتا ہے اور سیاسی نظام میں اس کا قوی رسوخ ہے۔ یہ تجویز ایک ایگ یکٹو آرڈر کی شکل میں عمل درامد کے واسطے سامنے آ سکتی ہے جس کے تحت وزارت خارجہ کو ہدایات دی جائیں گی کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دینے کے معاملے کو زیر بحث لائے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹرمپ کی جانب سے ایسے آرڈر پر دستخط کیے جائیں گے۔وہائٹ ہاؤ س نے منگل کی شام ایک مرتبہ پھر ایران کو خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا نام لے کرکہا گیا ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ وہائٹ ہاس میں صدر بدل چکا ہے اور نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ہر طرح کا اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ وہ ایران کے خلاف جو بھی مناسب ہوا فیصلہ کریں گے۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپایسر نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ وہائٹ ہاس میں حکومت بدل چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ معاہدے کی روح کی بھی خلاف ورزی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے جو بھی مناسب ہوا اقدام کریں گے۔ صدر ٹرمپ ایران کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے بارے میں مزید کچھ نہیں سننا چاہتے۔ ایران خود کو دھوکا دے رہا ہے۔ اسے امریکا کی نئی حکومت اور اس کے عزائم کا اندازہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…