اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف اور دنیا کے مختلف قراء کی ہوبہو آواز نکالنے والے اورخاص کر آئمہ حرمین شریفین کے لہجوں میں قرآن پاک کی تلاوت کرنیوالے قاری مولانا سعد نعمانی کی امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس سے ملاقات ۔قرآن پاک کی ورکشاپ کے تذکرہ میں امام کعبہ نے پاکستانیوں کو عظیم قوم قرار دیا بلکہ جذبات میں آکر پاکستا ن زندہ باد کا نعرہ بھی لگا دیا۔امام کعبہ نے قاری سعد نعمانی کی خدمت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ان کی مسجد نبویؐمیں تعیناتی کے حوالے
سے بھی خصوصی احکامات جاری کر دئیے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ حرمین شرفین کے چند مشہور اماموں کو جانتے ہیں جس کا انہوں نے بیرونی سفر میں مشاہدہ کیا ہے لیکن آپ تو تمام آئمہ کا مجموعہ ہیں اور اپنی تلاوت کے ذریعے سے صرف دنیا بھر میں قرآن پاک کا پیغام عام کر رہے ہیں بلکہ لوگوں کو حرمین شریفین اور آئمہ حرمین سے بھی معارف کروا رہے ہیں ۔