جاپان کی چین کو بدنام کرنے کی مبینہ سازش سے پردہ اُٹھ گیا،برطانوی جریدے کے افسوسناک انکشافات،نیا تنازعہ شروع

6  فروری‬‮  2017

لندن/بیجنگ (آئی این پی ) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی بدنامی کیلئے جاپان کی جانب سے برطانوی تھنک ٹینک کی خریداری کے واقعے میں برطانوی بحریہ کے سابق چیف ملوث ہیں ،برطانوی تھنک ٹینک دی ہنری جیکسن سوسائٹی کی طرف سے چین مخالف پروپیگنڈا مہم میں حصہ لیا اوربحیرہ جنوبی چین کے مسئلے پر چین پر بہتان باندھنے والے مضمون پر دستخطکیے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برطانوی اخبار سنڈے ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ برطانوی بحریہ کے سابق چیف آف اسٹاف لارڈ ویسٹ نے انتہائی دائیں بازو برطانوی تھنک ٹینک دی ہنری جیکسن سوسائٹی کی طرف سے چین مخالف پروپیگنڈا مہم میں حصہ لیا ہے ۔ اور اس نے جنوبی چین کے سمندر کے مسلے پر چین پر بہتان باندھنے والے مضمون پر دستخط کیے ہیں اس سے قبل کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں جاپان کا سفارت خانہ ہر ماہ دی ہنری جیکسن سوسائٹی کو دس ہزار پاونڈ ادا کرتا ہے تاکہ برطانیہ میں چین سے متعلق خطرات کو فروغ دیا جائے ۔اور لارڈ ویسٹ مذکورہ دی ہنری جیکسن سوسائٹی کی مشاورتی کمیٹی کا ممبر ہے۔اطلاع میں مزید کہا گیا ہے کہ لارڈ ویسٹ نے کہا کہ جنوبی چین کے سمندر سے متعلق مضمون کا ابتدائی مسودہ دی ہنری جیکسن سوسائٹی نے لکھاہے ۔اشاعت سے پہلے اس نے مضمون کے کچھ مواد کی ترمیم کی ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کو معلوم نہیں تھا کہ جاپان نے دی ہنری جیکسن سوسائٹی کو خرید لیا ہے ۔ اس واقعے کو روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے اخبارات میں کو ریج دی گئی ہے ۔تاہم جاپانی ذرائع ابلاغ اس واقعے پر خاموش ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…