ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان کے رکن وزیر تیل خالد الفلیح نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سات مسلم ممالک پر لگائے جانے والی سفری پابندی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کواپنے دفاع کا حق ہے۔خالد الفلیح نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی اور وہ علاقائی اور عالمی چیلینجز کا مل کر سامنا کریں گے۔ لوگ جن مشکلات کا سامنا پیش کر رہے ہیں وہ وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جائیں گی۔امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہوئے خالد الفلیح نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کا فوسل فیول کی جانب مثبت نقطہ نظر رکھنے کو سراہتے ہیں اور کہا کہ یہ سابق صدر اوباما کے غیر حقیقی پالیسیوں سے بہتر ہے اور اس کی مدد سے امریکہ اور سعودی عرب کی معاشیات کو مشترکہ فائدہ ملے گا۔