ڈیلاس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے مسلمان دشمن اقدامات کے خلاف امریکہ میں مقیم مسلمانوں نے ڈیلاس ایئرپورٹ پرباجماعت نمازاداکرکے یہ پیغام دیدیاکہ مسلمان مشکل وقت میں ایک ہوتے ہیں ۔مسلمان جب ایئرپورٹ پرنمازاداکررہے تواس وقت وہا ں پرموجود عیسائی شہریوں نےان کی حفاظت کے لئے ایک حصاربنالیاکہ کوئی شرپسند مسلمانوں کونقصان نہ پہنچاسکے ۔
امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسامسلم عیسائی اتحاد قائم ہونے کی روایت قائم ہوئی ہے اورایک ویڈیوبھی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ہے جس میں مسلمان باجماعت نماز ادا کررہے ہیں جبکہ غیر مسلموں نے ان کےلئے ایک حصاربنایاہواہے۔اس موقع پراس نمازکی جماعت کی امامت کرنے والے عمرسلیمان نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کے خلاف احتجاج کےلئے اس سے بہترکوئی اندازنہیں ہوسکتاہے ۔
امریکہ میں مسلمانوں کی ایئر پورٹ پر نما ز کے دوران عیسائی کیا کام کرتے رہے ؟ جان کر ہر مسلمان سبحان اللہ کہہ اٹھے گا
1
فروری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں