جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم ملک کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی،بڑا اعلان

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض /واشنگٹن (آئی این پی) امریکا اور سعودی عرب نے ایرانی ایٹمی معاہدے پر سختی سے عمل کرانے پر اتفاق کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤ ں کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدے پر سختی سے عمل کرانے پر اتفاق کیاگیا ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سات مسلم ملکوں پر ویزا پابندی کا مطلب تمام مسلمانوں پر پابندی نہیں، نوے دن میں محفوظ پالیسیاں مرتب کرنے کے بعد تمام ملکوں کو ویزا جاری کریں گے۔ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور معاشی تعاون بڑھانے کے علاوہ انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے شام اور یمن میں محفوظ علاقوں کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…