پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مستقبل میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کیا کرنیوالا ہے؟وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو بھی امیگریشن پر پابندی والی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف رائنس پریبس نے امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ مستقبل میں اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جائے جن پر امیگریشن کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پابندیوں کے لئے ان سات ممالک کو چنا ہے جن کا کانگریس اور اوبامہ انتظامیہ نے انتخاب کیا ہے ۔ ان سات ممالک میں دہشت گردی کے خطرناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم اکثریت والے سات ممالک ایران ، عراق ، لیبیا، سوڈان ، یمن ، شام اور صومالیہ پر امیگریشن پابندی عائد کرنے کے لئے ایک متنازعہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دوسرے ممالک کو بھی پوائنٹ آؤٹ کیا جا سکتا ہے جہاں اسی طرح کے مسائل ہیں جیسا کہ پاکستان اور دیگر ممالک لیکن شائد ہمیں ایسا کرنے کی بعد میں ضرورت پڑے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…