پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چینی قمری سال کی پروقار تقریب کتنے روز جاری رہیں گیں ؟َ

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین کے نئے سال کی تقریبات کے دوسرے روز لاکھوں افراد نے گھروں سے نکل کر سیاحتی مقامات کا رخ کیا ، بیشتر افراد نئے سال کی تقریبات اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ منائیں گے ، موسم بہار کی سالانہ تقریبات چین کے ٹرانسپورٹ نظام کیلئے اہم مسئلہ بن جاتی ہیں کیونکہ لاکھوں کروڑوں افراد ملک کے اندر ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں جبکہ

 

بیرون ملک سے بھی چینیوں کی بڑی تعداد اپنے وطن آنا چاہتی ہے لیکن چین میں یہ تقریبات جہاں آمد و رفت میں مسائل پیدا کرتی ہیں وہاں اس سے نمٹنے کیلئے چینی ٹیکنیکل کمپنیوں نے کام شروع کر دیا ہے اور انہوں نے بیرون ملک مقیم چینیوں کی ملک میں آمد اور اندرون ملک سفر کیلئے کئی آسانیاں پیدا کر دی ہیں ، نئے سال کی تقریبات جنہیں چن ین کہا جاتا ہے ہفتہسے شروع ہو گئی ہیں اور یہ چالیس روز تک جاری رہیں گی ۔ایک اندازے کے مطابق 2.98ارب افراد ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے اپنے گھروں سے نکلیں گے ۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا میں عارضی نقل مکانی کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہو گا ،چین میں سفر کیلئے شہریوں کا سب سے پہلا انتخاب ریل ہے جو وہ قابل اعتماد اور سستا تصور کرتے ہیں ، چالیس روز کے دوران 356ملین افراد ریل کے ذریعے سفر کریں گے جبکہ حکومت نے ریلوے ٹکٹو ں کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کر رکھی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ سی ٹرپ اور کونار وغیرہ ٹریول ایجنسیوں نے آن لائن ٹکٹنگ کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے ، ٹکٹوں کی خریداری کیلئے علی بابا کی کلائوڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی ٹکٹ کے خریداروں کے اس رش کے لئے معاون ثابت ہو رہی ہے ، اس پر چار لاکھ افراد فی سیکنڈ رابطہ کررہے ہیں ، اس طرح دیگر چینی کمپنیاں بھی شہریوں کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…