بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بروقت کارروائی ۔۔سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ،نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ڈیفنس فورسز نے یمن میں باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل نجران کے علاقے سے داغا گیا تھا۔ محکمہ دفاع کے حکام نے بروقت کارروائی کرکے بیلسٹک میزائل

ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا، اس آپریشن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عرب اتحادی طیاروں نے نجران میں یمنی باغیوں کے میزائل لانچنگ اڈے پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا۔خیال رہے کہ میزائل حملے سے قبل حوثی باغیوں نے سرحد پار سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے الرویکبہ کالونی پر متعدد گولے داغے تھے ۔ یمنی باغیوں کی گولہ باری کے بعد سعودی توپ خانے اور اپاچی ہیلی کاپٹروں سے باغیوں کے ٹھکانوں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔ علاوہ ازیں اتحادی فورسز نے یواے ای کی فضائیہ کی مدد سے یمنی شہر موخا میں ایک ایرانی ملٹری ڈرون مارگرایا۔ ڈرون ایک موبائل لانچنگ پلیٹ فارم پر تھا جس سے موخا شہر میں موجود یمنی فورسز کو نشانہ بنایا جانا تھا۔یمنی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل احمدسیف نے بتایا فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایرانی ملٹری ڈرون کی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حوثی باغی ایران سے اسمگلنگ کے ذریعے آنیوالا اسلحہ استعمال کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…