اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مصرمیں نماز کے لیے وضو کا کہنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں ایک بد بخت نوجوان نے نماز فجر کے لیے وضو بنانے اور مسجد میں نماز ادا کرنے کا کہنے پر اپنی ماں کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا یہ ہولناک واقعہ حل ہی میں سویز کے علاقے میں قائم السلام کالونی میں پیش آیا جب ایک خاتون نے اپنے 32 سالہ بیٹے کو نماز فجر کے لیے وضو کرنے اور

 

نماز کی تیاری کرنے کا کہا تو اس نے طیش میں آکر ماں پر تشدد کیا اور اس کے گلے میں پھندا ڈال کراسے قتل کر کے خود فرار ہوگیا۔ پولیس نے ماں کے قاتل شقی القلب شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ انہیں السلام کالونی سے ایک خاتون کے قتل کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش قبضے لے کراس کی تحقیقات شروع کیں۔مقتولہ کی دو بیٹیوں نے بتایا کہ ماں کو ان کے بھائی نے قتل کیا۔ دونوں بہنوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بھائی سے نماز فجر کے لیے وضو کرنے کا کہا جس پر وہ سخت برہم ہوا۔ تاہم وہ وضو کر کے مسجد چلا گیا تھا۔ واپسی پر دونوں ماں بیٹے میں پھر تکرار شروع ہوگئی۔ ماں کے قتل میں ملوث ملزم جس کی شناخت محمد شرف الدین عبدالامام کے نام سے کی گئی ہے نے ماں کے گلے میں ریشمی چادر کا پھندا ڈالا اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 32 سالہ بدبخت بیٹے نے ماں کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا بھی نشانہ بنایا اوراس کے فوت ہونے تک تشدد کرتا رہا ہے۔حکام کے مطابق ماں کا قاتل ایک ہفتہ پیشتر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگیا تھا، اس حادثے کے بعد وہ گھر میں ماں اور بہنوں کے ساتھ معمولی معمولی باتوں پر جھگڑنے لگا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…