تہران(این این آئی)ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علاوالدین بورجردی نے کہا ہے کہ خطے میں چین، پاکستان، روس اور ایران کو نیا اتحاد بنانے کے لیے باہمی تعلقات بڑھانے چاہییں، کْلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاک ایران خفیہ ایجنسیاں رابطے میں ہیں۔
ایران پاکستان گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے، ایران نے اپنی طرف پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا ہے، امید ہے پاکستان بھی جلد کام مکمل کر لے گا، پاک ایران باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علاوالدین بورجردی نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ دنیا میں نئے اتحاد قائم ہو رہے ہیں ، پاکستان ، چین ، ایران اور روس کو بھی اپنے خطے میں اتحاد قائم کرنا چاہئے، ایران کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، پاک بھارت تعلقات میں بہتری میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔علاوالدین بورجردی نے کہا کہ کْلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاک ایران خفیہ ایجنسیاں رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے، ایران نے اپنی طرف پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا ہے، امید ہے پاکستان بھی جلد کام مکمل کر لے گا، پاک ایران باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علاوالدین بورجردی نے کہا ہے کہ خطے میں چین، پاکستان، روس اور ایران کو نیا اتحاد بنانے کے لیے باہمی تعلقات بڑھانے چاہییں، کْلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاک ایران خفیہ ایجنسیاں رابطے میں ہیں۔