پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اٹلی سے دبئی کے راستے تھائی لینڈ جانے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز میں ایک خاتون مسافر کی شکایت پر پاکستانی شہری کو بینکاک پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ دورانِ پرواز ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ تھائی خاتون، جو اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، نے بتایا کہ وہ میلان سے بینکاک جانے والی طویل پرواز کے دوران اپنی بیٹی کو گود میں لیے سو رہی تھیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسی دوران برابر والی نشست پر موجود ایک پاکستانی مسافر نے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی، جس پر ان کی آنکھ کھل گئی۔

خاتون کے مطابق جاگنے کے بعد ملزم نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ صرف اپنی نشست کے سامنے لگی اسکرین کو درست کر رہا ہے، تاہم اس کا رویہ مشکوک محسوس ہوا۔ انہوں نے فوری طور پر فضائی عملے کو آگاہ کیا، جس کے بعد عملے نے معاملے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بینکاک کے ڈان میوانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈ کرتے ہی پولیس نے 30 سالہ پاکستانی مسافر رضا علی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر ملزم نے الزامات کی تردید کی، تاہم بعد ازاں اس نے مبینہ طور پر معافی مانگتے ہوئے اپنے رویے پر ندامت کا اظہار کیا۔

خاتون نے بتایا کہ ملزم نے بار بار معافی کی درخواست کی، جبکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والے چند افراد نے بھی معاملہ ختم کرنے کی اپیل کی۔ تاہم فضائی عملے نے واضح کیا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس لیے پولیس کو اطلاع دینا ضروری تھا۔ اس دوران خاتون کی کمسن بیٹی کو صورتحال سے دور رکھنے کے لیے دوسری نشست پر منتقل کر دیا گیا۔

تھائی پولیس کے مطابق ملزم کو فی الحال ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے تحت دونوں فریقین کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں، جبکہ مصالحت کی کوشش بھی قانونی طریقہ کار کا حصہ ہو سکتی ہے۔

متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ وہ مقدمہ واپس لینے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ہرجانے کا مطالبہ بھی کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ اکیلے سفر کرنے والی خواتین ایسے واقعات کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ عملے سے مدد حاصل کریں۔

دوسری جانب فلائی دبئی کے ترجمان نے مختصر بیان میں کہا کہ کمپنی جاری تحقیقات اور مسافروں کی رازداری کے احترام کے باعث اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گی، تاہم مسافروں اور عملے کی حفاظت اور سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…