منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے بُرے دن شروع،ہلاکتوں کی تعداد20سے تجاوز،درجنوں لاپتہ

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر/نئی دہلی (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے5بھارتی فوجیوں کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20سے تجاوز کرگئی ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کے مچل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک فوجی چوکی پر برفانی تودہ گرا ۔ چیک پوسٹ میں 5 فوجی موجود تھے جو اس برفانی تودے کے گرنے سے لاپتہ ہو گئے ۔

فوج نے اہلکاروں کی تلاش کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا۔بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ برفانی تودے تلے پھنسے 5فوجیوں کو زندہ نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب چند روز قبل برفانی تودے تلے دبے مزید فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20سے تجاوز کرگئی ہے ۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی کشمیر لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے قریب گوریز کے علاقے میں گاؤں بدوگام میں برفانی تودہ گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 11 فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں بھارتی فوجی لاپتہ ہوچکے ہیں اور موسم کی سنگین صورتحال کے پیش نظر بھارتی فوج نے علاقے سے فوجیوں کی عارضی طورپر واپسی پر غور شروع کردیا ہے۔ماہرین موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک وادی میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ حکام نے پہلے ہی برفانی تودے گرنے کی وارننگز جاری کر دی تھیں۔لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں سے دور رہیں اور جو لوگ ایسی علاقوں میں رہتے ہیں وہ باہر نکلنے سے گریز کریں۔خیال رہے کہ کشمیر میں موسم سرما کے دوران اکثر و بیشتر برفباری ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے برفانی تودوں کے گرنے کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…