بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’جو چاہتے ہیں لے جا ئیں اور جتنا چاہتے ہیں ادا کریں‘‘، مکّہ مکرمہ میں بیکری کے مالک نے یہ بورڈ لگا دیا پھر کیا ہوا؟

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں ایک دکاندارنے گاہکوں کی ایمانداری کوچانچنے کےلئے اپنی دکان پرایک بورڈلگادیاہے جس پرلکھاہے کہ ’’جوچاہتے ہیں لے جائیں اورجتناچاہتے ہیں اداکریں ‘‘۔اس دکاندارنے اپنے کیشئرکی بھی چھٹی کردی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ کی ایک معروف بیکری کے مالک نے سی سی ٹی وی کیمروں ،اکائونٹس کی جانچ پڑتال اوراپنے کیشئرکے روزروزکے نخروں سے چھٹکاراپانے کےلئے سیلف سروس کایہ نیاطریقہ اپنایاجس پرگاہکوں نے جب یہ بورڈ دیکھاتوانہوں نے بھی کمال ہی کردیاکہ ان کےلئے بھی مختلف قسم کے جھنجھٹ ختم ہو گئے ہیں ۔بیکری کے مالک کے اس اقدام پرانہوں نے عمل کردکھایا۔جبکہ دوسری طرف جب مالک نے اپنی آمدن کااندازہ لگایاتواس کوپہلے کی نسبت زیادہ آمدن ہوئی ۔بیکری کے مالک نے اپنے اس اقدام کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس کایہ نیااقدام بہت ہی زیادہ فائدہ مندثابت ہواہے ایک طرف اس نے لوگوں کی ایمانداری کوبھی چیک کرلیاہے اورساتھ ہی ایسے لوگ جوپیسے ادانہیں کرسکتے وہ سامان لے جاتے ہیں اوربعدمیں پیسے بھی خودہی اداکرجاتے ہیں ۔اس نے بتایاکہ یہ تجربہ دیڑھ سال قبل کیاتھاجوکہ اب بھی بہت ہی کامیاب جارہاہے اوربیکری پرمعیاری اشیاہیں جبکہ ان کی قیمتیں بھی معقول ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ عوام پراعتمادکیاجائے توحکومت کوسکیورٹی کے اقدامات پرکم خرچ کرناپڑے گاجبکہ ایسے اقدامات کرنے سے غریب افراد کوبھی اپنی روزمرہ کی ضروریات عزت کے ساتھ پوری کرسکیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…