ریاض ( این این آئی)سعودی وزارت برائے محنت کش اور سماجی بہبود نے غیرملکی کارکنوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کا اعلان کر دیا ۔ وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامئے کے مطابق کسی بھی کمپنی کے پاس یہ حق نہیں کہ وہ پاکستانیوں سمیت بھی کسی غیرملکی محنت کش کی مرضی کے خلاف اس کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکے۔وزارت برائے محنت کش اور سماجی بہبود کے ترجمان
خالد ابلخیل بتایا کہ کسی بھی غیرملکی محنت کش کا پاسپورٹ اس کی مرضی کے خلاف اپنے پاس رکھنے پر کمپنی کے مالک کو 2000 ریال فی کارکن جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔ابلخیل کے مطابق اگر کوئی بھی کمپنی ایسا کرنے میں ملوث پائی گئی تو اسے ایک مہینے کے اندر اندر اپنے معاملات کو درست کرنا ہو گا۔ اگر جرمانے کے بعد بھی قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔