قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں پولیس نے شمالی گورنری دقھلیہ سے ایک منشیات فروش کو اس کے دو ساتھیوں سمیت حراست میں لیا ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ منشیات کی ترویج اور ان کی فروخت کے لیے’ ’اللہ‘ جل شانہ ‘‘کا اسم گرامی استعمال کرنے کے جرم میں ملوث رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایمن عمران نامی ایک شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کی ہے۔
ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کی ترویج کے لیے منشیات کے پیکٹوں پر ’توکل علی اللہ‘ کی عبارت لکھتا رہا ہے تاکہ وہ نام کی برکت کی بدولت پکڑے جانے سے محفوظ رہے۔مصری وزارت داخلہ کے مطابق دقھلیہ سے تعلق رکھنے والے منشیات کے سوداگر کو کوم النور کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس آپریشن میں ایمن عمران کے دو دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑا گیا اور ان کے ٹھکانے سے آتشیں اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ آپریشن میں منشیات کا ایک اسمگلر ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔منشیات کے دھندے میں گرفتار مرکزی ملزم ایمن عمران ایک اشتہاری مجرم ہے جس کے خلاف پہلے بھی منشیات کے 11 اور قتل کیسز بھی درج ہیں۔مصر میں پولیس نے شمالی گورنری دقھلیہ سے ایک منشیات فروش کو اس کے دو ساتھیوں سمیت حراست میں لیا ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ منشیات کی ترویج اور ان کی فروخت کے لیے’ ’اللہ‘ جل شانہ ‘‘کا اسم گرامی استعمال کرنے کے جرم میں ملوث رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایمن عمران نامی ایک شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کی ہے۔