جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اشرف غنی کی درخواست منظور،ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 36جنگجو ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی سلامتی کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے مزید فوج بھیجنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی-
افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز خاک افغان اور شلمزئی ضلع میں کیے گئے جن میں 37شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 2کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔وزارت دفاع کے مطابق صوبہ زابل کے ضلع ارغنداب میں ایک اور آپریشن میں ایک شدت پسند مارا گیا ۔صوبہ ہرات کے ضلع شنداند میں آپریشن کے دوران 2شدت پسند وں کو گرفتارکرلیا گیا ۔گزشتہ روز زابل میں ملکی اور غیر ملکی افواج کی فضائی کاروائیوں میں القاعدہ اور داعش کے 31جنگجو مارے گئے تھے ۔افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں طالبان عسکریت پسندوں نے لگ بھگ 19 ہزار حملے کیے جب کہ اسی عرصے کے دوران افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف تقریبا 700 کارروائیاں کیں۔ کابل میں ایک پریس کانفرنس میں وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل دولت وزیری نے بتایا کہ
ان دس ماہ کے دوران 2021 طالبان عسکریت پسند گرفتار کیے گئے جب کہ 365 مارے گئے۔ترجمان کے فراہم کردہ ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔گزشتہ دس ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں اور افغان فورسز میں احتساب کے عمل سے متعلق ترجمان نے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت دفاع فورسز میں بدعنوانی کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے۔دولت وزیری کا کہنا تھا کہ 62 سکیورٹی اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، 26 اہلکاروں کو بدعنوانی کے الزامات میں تحویل میں لیا گیا جب کہ دو کو پلِ محمود خان حملے اور چار کو داعش کے ساتھ مبینہ روابط پر حراست میں لیا گیا۔مزید برآں 40 شہریوں کو بھی مختلف دہشت گرد حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر تحویل میں لیا گیا۔ترجمان کے بقول دس ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے 766 اہلکاروں اور آٹھ شہریوں کو مختلف جرائم کے ارتکاب پر جیل بھیجا گیا جب کہ دو کو سزائے موت بھی سنائی گئی۔دولت وزیری نے بتایا کہ اس وقت 1600 خواتین افغان نیشنل فورسز میں مختلف عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…