ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

حملوں کا خطرہ ! سعودی عرب نے انتباہ کر دیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وائرسز کے ذریعے ادارے کے ڈیٹا کو تباہ کرنے اور وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ وائرس شمعون 2 اوررین سوموئیرنامی وائرس کے ذریعے

 

انفارمیشن اور اس کے پورے ڈیٹا کو ختم کرنے کی سازش کا خطرہ ہے۔ انتباہی بیان میں سعودی عرب کے تمام اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔خیال رہے کہ سعودی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے یہ انتباہی بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں سعودی وزارتوں اور بعض دیگر محکموں کے کمپیوٹر ڈیٹا پر سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ہیں۔ حکومت نے سائبر حملوں سے بچا اور کم سے کم نقصان کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری تدابیر کی ہدایات کی ہیں۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر میں داخل کیے جانے والے جدید مواد کی پوری طرح چھان بین کی جائے۔ اس کے علاوہ شیئرڈ ڈرائیو کے ذریعے بھی کمپیوٹر ڈیٹا تک وائرس پھیلایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے بھی مشکوک صفحات کے کھلنے پر سخت احتیاط کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کسی بھی ادارے کے کمپیوٹر سسٹم میں انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے خلل کا فوری حل نکالا جائے اور مشکوک صفحات کی برازنگ نہ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…