نئی دہلی (آئی این پی)روسی پارلیمنٹ کے رکن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور روس کی قربت پر تشویش کا اظہار نہ کرے، ماسکو نئی دہلی کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ عرصے میں پاکستان اور روس کی قربت نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے،
روسی ایوان زیریں کے رکن یاشے سلاو نیکونوف نے اس حوالے سے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماسکو نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں کبھی کوئی تناؤ نہیں رہا۔