نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اخبار’’بزنس سٹینڈرڈ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں چینی آبدوزوں کی جاسوسی کیلئے بھارت اور امریکہ ایک ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق امریکی پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیرس نے پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارتی اور امریکی نیوی ساتھ ملکر بحیرہ ہند میں چینی بحریہکی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آبدوزوں کا سراغ
لگانے میں بھارتی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے واشنگٹن کی جانب سے بوئنگ پی 81 نامی ملٹی مشن میری ٹائم ایئرکرافٹ کی فروخت کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بوئنگ پی 81 آبدوز تلاش کرنیوالا دنیا کا سب سے بہترین ایئرکرافٹ ہے۔ امریکی ایڈمرل نے اعتراف کیا کہ ہم بھارت کیساتھ مل کر اس کی سراغ رسانی کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا تھا کہ بہت زیادہ لیکن بحرہند میں چینی میری ٹائم کی نقل وحرکت کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔