پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی ڈونلڈٹر مپ کو مبارکباد ،اہم پیشکش کردی

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈونلڈٹر مپ کو امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ آزادی ‘ جمہوریت ‘ امن اور خوشحالی کے حوالے سے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ،خطے میں امن ‘

سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے،پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی ‘ سیکیورٹی ‘ تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی پارٹنر ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ نئی امریکی انتظامیہ کے تحت پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے میڈیا کی جانب سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت امریکہ میں کامیابی سے حکومت کی تبدیلی کو خوش آمدید کہتے ہیں ا ور ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کے دوستانہ اور گرم جوشی سے تبادلہ خیال کو یاد کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ آزادی ‘ جمہوریت ‘ امن اور خوشحالی کے حوالے سے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی ‘ سیکیورٹی ‘ تجارت ‘ سرمایہ کاری ‘ توانائی ‘ دفاع اور اسٹریٹجک ایشوز اور تعلیم کے ساتھ دیگر شعبوں میں قریبی پارٹنر ہیں اور ان شعبوں میں تعاون کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں۔ امریکہ میں پاکستان کے کثیر تعداد میں تارکین وطن موجود ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا خواہاں ہے اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پختہ یقین رکھتا ہے کہ‘ خطے کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اور وسائل اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان اور امریکہ کا تعلق جاری رہنا چاہیے۔ ۔۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…