واشنگٹن (آئی این پی)سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی چوری پکڑی گئی ،ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں سب کی نظریں نئے صدر پر جبکہ بل کلنٹن انکی بیٹی ایوانیکا کو تاڑتے رہے ،ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہر کو گھورا لیکن بل کلنٹن ایوانیکا کو دیکھنے سے باز نہ آئے،سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ روز کیپٹل ہل میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب تقریب میں سب کی نظریں نئے صدر پر جبکہ بل کلنٹن انکی بیٹی ایوانیکا کو تاڑتے رہے۔
ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہر کو گھورا لیکن بل کلنٹن ایوانیکا کو دیکھنے سے پھر بھی باز نہ آئے۔کیمرے نے سارا منظر محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا اپنے دور صدارت میں مونیکا لیونسکی کے ساتھ معاشقے کا بہت بڑا سکینڈل بھی منظر عام پر آچکا ہے ۔