منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی اتحاد نے جنگ شروع کردی، دھڑا دھڑ فضائی حملے ،درجنوں ہلاک

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدن(آئی این پی) سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں بحیرہ احمر کے کنارے کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں 29 باغی ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اتحادی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے حدیبیہ میں بحیرہ احمر کے کنارے واقع باغیوں کے اسلحہ ڈپو اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والے 2 کیمپوں کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق جمعہ 20 جنوری کو سعودی اتحادی کی جانب سے کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں 29 باغی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی اتحاد کی جانب سے بڑی کارروائی اکتوبر 2016 میں کی گئی تھی، جب یمنی شہر صنعاء کے جنازہ ہال میں کی گئی فضائی بمباری کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل مارچ 2016 میں یمن کے صوبے ہاجا کی مارکیٹ میں ہونے والے سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 119 افراد ہلاک ہوئے تھے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا ا?غاز کیا تھا۔اس عرب اتحاد کو امریکا کی بھی حمایت حاصل ہے اور اس میں 9 عرب ممالک شامل ہیں، جنہوں نے فضائی کارروائیوں کے ذریعے حوثی باغیوں کو جنوبی یمن سے دور ہونے پر مجبور کردیا ہے تاہم باغیوں کا اب بھی دارالحکومت صنعا پر قبضہ برقرار ہے جو انہوں نے 2014 میں حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ حوثی باغی یمن میں حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہیں، دوسری جانب سعودی عرب اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر یمنی صدر منصور ہادی کی مدد کر رہا ہے اور اس کی جانب سے اکثر وبیشتر حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔عالمی سطح پر یمن کے صدر تسلیم کیے جانے والے منصور ہادی کی حامی ملیشیا اور فورسز نے عدن کو اپنا عارضی بیس بنایا ہوا ہے اور انہیں صنعا پر قابض حوثی باغیوں اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ نے اکتوبر 2016 میں کہا تھا کہ یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائیاں شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…