جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے طاقتور ترین ملک امریکہ کے نائب صدر کتنے غریب ہیں؟ کل دولت کتنی ہے ؟

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے طاقتور ترین ملک کے طاقتور ترین نائب صدر جوبائیڈن انتہائی غریب نکلے۔ تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن امریکہ کے نائب صدر ہیں لیکن غریب اتنے ہیں کہ پاکستان میں موجود ایک پٹواری بھی ان سے کہیں زیادہ امیر ہوگا۔ اس بات کا اندازہ ایک واقعے سے لگایا جا سکتا ہے جس کے مطابق باپ(جوبائیڈن) امریکا کا نائب صدر اور بیٹا ایک بڑی ریاست کا اٹارنی جنرل لیکن کینسر کے علاج کے لیے باپ بیٹا اپنا گھر بیچنے پر مجبور ہو گئے تھے، دنیا کی سپر پاور امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن انتہائی ’’تنگ دست ‘‘ نکلے، الودعی تقریب میں ذاتی کہانی سنا کر دنیا کو حیران کر دیا، جو بائیڈن کی ایمانداری پر صدر اوباما عش عش کر اٹھے، اور تو اور جو بائیڈن کے بیٹے کے علاج کا سارا خرچہ بھی اوباما نے اٹھایا، لیکن قدرت نے مہلت نہ دی اور بیو بائیڈن جانبر نہ ہو سکا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے الوداعی تقریب سے خطاب میں انکشاف کیا کہ جب ان کا بیٹا “بیو بائیڈن” کینسر کے باعث اٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، اس وقت ان کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں تھے اور وہ اپنا گھر بیچنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ ایسے میں صدر براک اوباما نے ان کو مالی امداد کی پیش کش کی اور گھر فروخت کرنے سے منع کیا۔ ان کا گھر تو فروخت ہونے سے بچ گیا لیکن بیٹا نہ بچ سکا اور بیو بائیڈن 6 مئی 2015 کو کینسر کے باعث انتقال کر گیا۔ سپر پاور ملک کا نائب صدر اور اتنا غریب ہے کہ آپ بھی حیران ہو گئے ہوں گے لیکن یہی حقیقت ہے، بائیڈن کی ایمانداری پر صدر اوباما عش عش کر اٹھے، اور تو اور جو بائیڈن کے بیٹے کے علاج کا سارا خرچہ بھی اوباما نے اٹھایا، لیکن قدرت نے مہلت نہ دی، بو بائیڈن جانبر نہ ہوسکا۔
دنیا کا سب سے طاقتور ملک، اس کا سب سے طاقتور نائب صدر لیکن بہت غریب، اتنا غریب کہ پاکستان کا معمولی ملازم بھی پناہ مانگے۔ کون نہیں جانتا کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کتنے طاقتور ہیں؟ مائیٹی امریکا کے نائب کماندار، مگر جب ایمانداری سے کام کیا جائے تو اس کے پاس بھی اپنے کینسر کے شکار بیٹے کے علاج کے لئے پیسے نہیں۔ دنیا پر دسترس اور طاقت اس وقت کمتر ہو جاتی ہے جب ایک دوست سامنے آ جاتا ہے، جب امریکی نائب صدر جو بائیڈن، بیٹے بو بائیڈن کے علاج کے لئے اپنا گھر بیچ رہے تھے تو اوبامہ نے ان کا بھرپور ساتھ دے کر سچی دوستی کا ثبوت دیا۔ اوباما کو اپنے دوست کی اس کے گھر سے انسیت کا معلوم تھا، دوست آگے بڑھا اور اپنی کمائی سے بچائی رقم دوست کو دے ڈالی، بائیڈن آج بھی اس پر شکر گزار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…