آستانہ/ماسکو(این این آئی)روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوگلو کے ساتھ شام میں فائر بندی کے احترام کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔دوسری جانب قازقستان کے وزیر خارجہ کے نائبِ اوّل کا کہنا تھا کہ ان کا ملک 23 جنوری کو دارالحکومت آستانہ میں شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کیم طابق لاؤروف نے چاوش اوگلو کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطے کے دوران قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے حوالے سے آئندہ ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذکورہ اجلاس کا اعلان گزشتہ ماہ کے آخر میں روس اور ترکی کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت کیا گیا تھا۔دوسری جانب قازقستان کے وزیر خارجہ کے نائبِ اوّل کا کہنا تھا کہ ان کا ملک 23 جنوری کو دارالحکومت آستانہ میں شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔