منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

برطانیہ کے ٹوٹنے کا خطرہ پھر بڑھنے لگا ، کیا دھمکی دیدی گئی ؟

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکاٹ لینڈ(آ ئی این پی )سکاٹ لینڈنے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے ،ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کے وعدے پر قائم ہیں غیرملکی مڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کے وعدے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانیہ نے بریگزٹ کے تحت یورپی منڈی سے علیحدگی اختیار کی اور یورپی یونین آسان علیحدگی پراتفاق رائے پیدا نہ کرسکا تو وہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم ضرور کرائیں گے۔
سکاٹس نیشنل پارٹی کی رہنما نے یورپی یونین میں باقی رہنے سے متعلق سکاٹش عوام کی رائے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ یورپی منڈی سے برطانیہ کی علیحدگی اس طرح ہونا چاہیے کہ سکاٹ لینڈ بدستور اس کا رکن رہے۔انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ہم برطانیہ سے الگ ہوکر آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں رہیں گے۔ واضح ذکر ہے کہ سکاٹ لینڈ کے عوام نے 23 جون 2016ء کو ہونے والے ریفرنڈ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…