بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’امریکہ مکمل طور پرتباہ ہو جائے گا ‘‘

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ میں خطرناک زلزلہ آ سکتا ہے ۔ برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں تین فالٹ لائنز موجود ہیں اور اس زلزلے کے نتیجے میں ان تینوں فالٹ لائنز پر انتہائی طاقتور زلزلے آنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ممکنہ زلزلے کے جھٹکوں کے اس سلسلے کی شدت 8سے تجاوز کر سکتی ہے، جو ہر چیز نیست و نابود کر دے گی۔برٹش جیولوجیکل سروے کے سائزمالوجسٹ ڈاکٹر راجر مسون کا کہنا تھا کہ ’’کیلیفورنیا میں برآلے کا یہ علاقہ انتہائی پیچیدہ فالٹس کے اوپر موجود ہے۔ اگر برآلے کے شمالی اور جنوبی زونز ایک ساتھ زلزلے کا شکار ہوگئے تو یہ زلزلہ قیامت خیز ہو گا۔ چھوٹے زلزلوں کے ردعمل کے تسلسل سے ان دونوں خطوں میں بیک وقت زلزلہ آنے کا امکان بڑھ گیا ہے، جس کی زد میں لاس اینجلس اور سین ڈیاگو جیسے بڑے شہر بھی آئیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ صدی میں کیلیفورنیا میں سب سے بڑا زلزلہ 1906ء میں آیا تھا جس میں 3ہزار لوگ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سین فرانسسکو کا 80فیصد علاقہ تباہ ہو گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…