13دن کے اندر تیسری جنگ عظیم شروع ہونے والی ہے کیونکہ۔۔خطر ناک رپورٹ جاری!!

9  جنوری‬‮  2017

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد سے امریکہ میں شور بپا ہے کہ روسی صدر نے ہیکرز کے ذریعے انتخابی نتائج کو ہیک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت دلوائی۔ امریکی ادارے ایک خفیہ مراسلہ بھی منظرعام پر لا چکے ہیں جس کے مطابق روسی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کے لیے ایک مہم چلائی تھی۔ اب اوبامہ انتظامیہ نے اس کا بدلہ لینے کے لیے اپنے آخری دنوں میں ایک ایسا کام کر دیا ہے جس سے دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ نے اپنے ٹینک ایک ٹرین میں لاد کر روس کی طرف روانہ کر دیئے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا 13دن کے اندر تیسری عالمی جنگ کے نرغے میں ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹینک پولینڈ میں روس کی سرحد کی طرف روانہ کیے گئے ہیں جہاں امریکی اور پولش افواج روس کے دروازے پر مشترکہ جنگی مشقیں کریں گی۔ بات یہی تک رہتی تو بھی ٹھیک تھی لیکن تیسری عالمی جنگ کا خدشہ اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا نے بھی اپنی کئی بٹالین فوج مشرقی یورپ کی طرف روانہ کر دی۔ اب ان ممالک کی افواج بھی روس کی سرحد کے قریب پہنچ رہی ہے اور امریکی ٹینک بھی۔ رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کے پاس ولادی میر پیوٹن کے خلاف کوئی بھی اقدام اٹھانے کے لیے صرف13دن ہیں۔ اس کے بعد تمام اختیارات ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس چلے جائیں گے۔ لہٰذا ماہرین کا کہنا ہے کہ ان 13دنوں میں تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کا امکان واضح ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…