واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے 2016 کے دوران پاکستان ، عراق ، شام سمیت دیگر ممالک میں 26 ہزار 171 بم گرائے جو کہ دیگر سالوں کی نسبت سب سے زیادہ بم گرائے گئے۔امریکہ نے پاکستان دہشتگردوں پر سال 2016 کے دوران ہزار 171 بم گرائے جو دوسرے سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے شورش زدہ ملکوں سے متعلق جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے ایجنڈے کے تحت امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی اور شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں لیکن ان ممالک میں عراق ، شام ، صومالیہ ، یمن ، لیبیا بشمول پاکستان امریکہ نے 2016 کے دوران دہشتگردوں پر مجموعی طور پر 26 ہزار 171 بم گرائے جو دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ کے دوران بغداد کے لحاظ سے دوسرے سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔مقامی غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ امریکہ نے سال 2016 میں شام اور عراق میں 12 ہزار 287 ، لیبیا میں 500 ، یمن میں 58، صومالیہ میں 14 اور پاکستان میں تین بم گرائے۔بتایا گیا ہے کہ سال 2016 میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں امریکی بموں کی تعداد دوسرے سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں جبکہ پاکستان میں ماہرین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں پر بم گرانے اور ان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے ان علاقوں کے عام شہری ذہنی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں۔