انقرہ(آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملک میں موجود باصلاحیت شامی اور عراقی مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی وزارت داخلہ اس سلسلے میں کام کر رہی ہے، تاہم کہ ضروری جانچ پڑتال کے بعد کچھ مہاجرین کو ترک شہریت دی جا سکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موجود کئی لاکھ شامی اور عراقی مہاجرین میں سے کئی کو ترک شہریت دی جائے گی۔ ترک ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں اردگان نے کہا کہ ملکی وزارت داخلہ اس سلسلے میں کام کر رہی ہے، تاہم کہ ضروری جانچ پڑتال کے بعد کچھ مہاجرین کو ترک شہریت دی جا سکے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان مہاجرین میں سے بہت سے انجینیئرز، وکیل اور ڈاکٹر ہیں اور ان باصلاحیت افراد سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو غیرقانونی کام پر مجبور کیے جانے پر انہیں ایک شہری کے طور پر کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔