ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چین نے ایک اور اہم خطے پر نظریں جمالیں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی )قریباً تین دہائی کی طویل سفارتی روایت پر عمل کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی افریقہ کو 2017ء میں اپنا پہلا غیرملکی مقام بنا رہے ہیں ، اتوار( آج ) کو وانگ پانچ افریقی ممالک مڈاغاسکر ، زمبیا ، تنزانیہ ، جمہوریہ کانگو اور نائجیریا کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو نگے ، یہ دورہ چین کے لئے انتہائی قابل قدر سفارتی روایت کی توسیع ہے ،1991ء کے بعد سے پانچ وزرائے خارجہ نے ہر سال اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران افریقہ کا دورہ کیا ہے ، چین افریقہ دوستی کی بنیاد پر دونوں ممالک کی قیادتوں کی سابقہ نسلوں نے رکھی تھی جنہوں نے 1950ء اور 1960ء کی دہائیوں میں قومی آزادی اور آزادی کیلئے سامراجیت اور نو آبادیت کیخلاف جدوجہد کے دوران ایک دوسرے کی حمایت کی تھی اور تعاون کیا تھا ، اس کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں چینی محنت کش اور انجنیئرز جنگ زدہ خطے کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مد د کیلئے افریقہ آئے ہیں ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے وانگ یی کے دورے سے قبل ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ چین کو امید ہے کہ وہ 2017ء میں افریقہ کے ساتھ تعاون کو جامع طورپر بہتر بنائے گا ۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس دورے سے ترقی پذیر ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی اور استحکام کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…