منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوباما کی فوجیوں سے آخری ملاقات کے دوران ایسا کیا ہوا کہ فوجی اہلکار بے ہوش ہو گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا(آن لائن)امر یکی صدر باراک اوباما نے امریکی مسلح افواج کی جانب سے ہونے والی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی قیادت کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا کے فوجی مرکز میں مسلح افواج کی تقریب ہوئی۔ جس میں امریکی صدر اوباما اور وزیر دفاع ایش کارٹر سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں فوجی دستوں نے مارچ بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بہترین افواج کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے ملکی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کے کردار کو بھی سراہا۔
امریکی صدر براک اوباما کی فوجیوں سے ملاقات کی آخری تقریب میں فوج کا اہلکار گر کر بے ہوش ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق رخصت ہونے والے صدر اوباما نے آرلنگٹن کے جوائنٹ بیس میں امریکی فوجیوں سے بطور کمانڈر ان چیف آخری خطاب کیا۔ تقریب کے دوران آرمی آنر گارڈ کا اہلکار زمین پر گرا اور بے ہوش ہوگیا، فوری طور پراہلکار کی بے ہوشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔تقریب میں صدر اوباما کو کمانڈر ان چیف کی خدمات سرانجام دینے پر میڈل بھی پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…