جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’ہمارے محل میں جنات کا بسیرا ہے‘‘ اہم ملک کی ملکہ نے آخر محل میں ایسا کیا دیکھا جو یہ بات کی ؟  خوفناک انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(آن لائن)سویڈن کی ملکہ سلویا نے کہاہے کہ ہماراشاہی محل آسیب زدہ ہے جہاں بھوت پریت بھی رہتے ہیں تاہم مجھے ان سے کو ئی خاص ڈرنہیں لگتا۔ اس بات کا انکشاف ایک دستاویزی فلم میں ہوا ہے جو جمعرات کے روزسے قومی ٹیلی ویڑن پرنشرکی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ملکہ سلویا نے کہاہمارے محل میں چھوٹے چھوٹے دوستوں کا بھی بسیراہے جنہیں بھوت کہتے ہیں۔ان کا رویہ بہت ہی دوستانہ ہے تاہم اس رویہ سے بعض اوقات ایسا بھی محسوس ہوتاہے کہ ہم ہرگزاکیلے نہیں ہیں۔یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے تاہم اس سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈروٹنگھم پیلس کے نام سے معروف سویڈن کا شاہی محل16ویں صدی میں تعمیرہواتھااوراس پرشکوہ عمارت کو یونیسکوعالمی اثاثوں کی فہرست میں شامل کرچکا ہے۔یہ شاہی محل 73سالہ ملکہ سلویا اوراورشہنشاہ کارل گسٹاف کی مستقل رہائشگاہ ہے۔دونوں 40سال قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اورملکہ سلویا کو سویڈش عوام کی سب سے طویل مدت تک رہنے والی ملکہ کااعزازبھی حاصل ہے۔ شہنشاہ کارل کی بہن شہزادی کرسٹینا بھی ڈروٹنگھم پیلس سے جڑی کہانیوں سے اتفاق کرتی ہیں اوران کاکہناہے کہ اس گھرمیں بہت توانائیاں ہیں،اگریہاں آسیب نہ ہوں تویہ بہت عجیب بات ہوگی.

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…