جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں اوقات نماز کے دوران بڑی پابندی لگادی گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ٹریفک پولیس نے نماز کے اوقات میں گاڑیاں مسجد حرام تک لے جانے پر پابندی عاید کر دی ہے تاہم اس پابندی سے زندگی کے چھ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مستثنی ہوں گے۔ ان چھ شعبوں کے سوا کوئی اور شخص مسجد حرام میں ممنوعہ اوقات میں کاریں لے جانے کا مجاز نہیں ہو گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ ممنوعہ اوقات میں مسجد حرام کے آئمہ، موذن حضرات، جنازہ لانے والے، ریسکیو ٹیمیں، شہری دفاعی کے حکام، معذور اور مسجد حرام کے امور انجام دینے والے منتظمیں اپنی گاڑیاں مسجد حرام میں ممنوعہ اوقات میں داخل کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ مسجد حرام کے 19 موذن اور آئمہ ہیں۔ قریبا ایک وقت میں 10 لاکھ افراد نماز ادا کرتے ہیں۔

نماز کے اوقات سے قبل مسجد حرام میں گاڑیاں لے جانے پر پابندی عاید کی جاتی ہے اور پابندی نصف گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔ٹریفک حکام نے حرم مکی کے میں گاڑیاں لے جانے کے لیے ممنوعہ اوقات کا تعین کیا ہے۔ موسم عمرہ کے دوران معتمرین کو سہولت فراہم کرنے، ہوٹلوں میں قیام کرنے والیمعتمرین اور دیگر شہریوں کی مسجد حرام تک رسائی آسان بنانے کے لیے گاڑیوں کو اندر لے جانے پر پابندی عاید کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…