اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دوبھارتی اہم شخصیات ترکی میں قتل

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

استنبول/نئی دہلی (آئی این پی) ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل ہیں،

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر پر اپنے بیان کے ذریعے استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں 2بھارتی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں عباس رضوی جو راجیہ سبھاکے سابق ایم پی کے بیٹے ہیں وہ اور گجرات کے خوشی شاہ شامل ہیں۔

بھارتی سفیر کو متاثرہ افراد کے لواحقین کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے ۔واضح رہے کہ ترکی کے دوسرے بڑے شہر استنبول میں مسلح شخص نے پہلے نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…