منامہ(آئی این پی)بحرین میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرا لیا ،حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا ،سیکورٹی فورسز نے جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے دارالحکومت کے قریب ایک جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرا لیا ہے۔بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ماناما کے جنوب میں واقع جو جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ جیل سے کتنے قیدیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فروری 2011 سے بحرین میں مظاہرے جاری ہیں اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سنی حکمران شیعہ اکثریت سے امتیازی سلوک بند کرے۔سنہ 2011 میں مظاہرین نے ماناما کے پرل چوک پر قبضہ کیا تھا اور جمہوریت کا مطالبہ کیا تھا۔مارچ 2011 میں بحرین نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے فوج طلب کی اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو چوک سے نکال دیا تھا۔بحرین میں عوامی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں جس میں 30 شہری اور پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں میں تین ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا اور کئی افراد کو فوجی عدالتوں نے سزائیں دیں۔
خلیجی ملک میں جیل پر حملہ ،خطرناک ترین مجرموں سمیت متعدد قیدی فرار،ہلچل مچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)



















































